۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کشمیر پاکستان

حوزه/ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جعفریہ سپریم کونسل کی جانب سے امام جمعہ و جماعت مرکزی جامع مسجد امامیہ و مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری رح مظفرآباد حجة الاسلام شیخ غلام حسن صابری کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جعفریہ سپریم کونسل کی جانب سے امام جمعہ و جماعت مرکزی جامع مسجد امامیہ و مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری رح مظفرآباد حجة الاسلام شیخ غلام حسن صابری کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بلتستانی عالم دین کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، یہ تقریب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر سید محمد شاہ وسطی بانڈی کریم حیدر شاہ مظفرآباد میں زعیم ملت مفتی سید کفایت حسین نقوی سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور سرپرست اعلیٰ ملت جعفریہ کشمیر پاکستان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی کشمیر جناب سید بازل علی نقوی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین مولانا ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری، مولانا ممتاز الحسینی، مولانا سید ذہین علی کاظمی (نجف اشرف/عراق)، مولانا سید عادل علی نقوی، مولانا سید آثار حیدر نقوی، ناظم امامیہ آرگنائزیشن کشمیر ریجن سید قمر عباس نقوی، صدر مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد سید فرزند علی نقوی صاحب، ڈی ایس پی ریٹائرڈ سید نذیر حسین نقوی، ڈی ایس پی ریٹائرڈ سید ارشد حسین نقوی، سید یاسر علی نقوی ایڈووکیٹ، سید قمر علی جعفری، افتخار حسین جنرل سیکرٹری کونسل، پروفیسر (ر) راجہ عبدالرحمن اخلاق، ممبر ضلع کونسل مظفرآباد سید علی رضا سبزواری، سید محسن سبزواری سمیت کثیر تعداد میں اکابرین ملت جعفریہ نے شرکت کی۔

بلتستانی عالم دین کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی تقریب کا انعقاد

شیخ غلام حسن صابری کی آمد پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی جعفریہ سپریم کونسل کے عہدیداران اور اکابرین ملت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر زعیم ملت مفتی سید کفایت حسین نقوی صاحب اور شیخ غلام حسن صابری نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی جعفریہ سپریم کونسل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا اور دعا کی۔ بعد ازاں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل کشمیر پاکستان سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں تمام مہمانان گرامی اور شیخ غلام حسن صابری صاحب کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر شیخ غلام حسن صابری کی 35 سالہ علمی، دینی، تدریسی اور سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

بلتستانی عالم دین کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی تقریب کا انعقاد

انہوں نے اس موقع پر سابق چیئرمین کشمیر جعفریہ سپریم کونسل سید ریاض احمد جعفری مرحوم کی خدمات پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا نیز اکابرین ملت جعفریہ جن کی دینی، علمی، سماجی اور سیاسی خدمات کی بدولت ملت جعفریہ نے ترقی کی منازل طے کیں اور آج اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ان میں سے بہت سارے مرحومین کا نام لیکر ان کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات میں کتاب لکھنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی جعفریہ سپریم کونسل کی جانب سے ملت کی سربلندی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں سید بازل علی نقوی صاحب سابق وزیر حکومت اور ممبر قانون ساز اسمبلی نے تقریب سے خطاب کیا اور شیخ غلام حسن صابری کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی نو منتخب چیئرمین کشمیر جعفریہ سپریم کونسل سید زوار کونسل سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

بلتستانی عالم دین کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی تقریب کا انعقاد

مولانا ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری صاحب، مولانا ممتاز حسین الحسینی صاحب اور سید اقتدار حسین نقوی صاحب نے بھی اپنے اپنے خطاب میں مولانا شیخ غلام حسن صابری کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اختتامی خطاب میں زعیم ملت مفتی سید کفایت حسین نقوی نے شیخ غلام حسن صابری کی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی جعفریہ سپریم کونسل سمیت تمام تنظیموں یا ملت جعفریہ کو ملت کے مسائل پر توجہ دینے پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ انہیں حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے چیئرمین کشمیر جعفریہ سپریم کونسل کی اس شاندار تقریب کے انعقاد پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی اور مرحوم چیئرمین سید ریاض احمد جعفری کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

آخر میں کشمیر جعفریہ سپریم کونسل کی جانب سے شیخ غلام حسن صابری صاحب کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئی۔

بلتستانی عالم دین کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی تقریب کا انعقاد

واضح رہے کہ 35 سال پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت میں خدمات انجام دینے والے بلتستان کے عالم دین مدافع نظام ولایت و انقلاب اسلامی علالت کے باعث مظفرآباد سے رخصت ہو رہے ہیں، تاہم ان کی خدمات کے اعتراف میں مختلف مساجد اور ادارے ان کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .